پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ ، مسافرریاض اور سامان دمام پہنچ گیا

پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ ، مسافرریاض اور سامان دمام پہنچ گیا
پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ ، مسافرریاض اور سامان دمام پہنچ گیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئرلائن اپنی غفلت اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے پہلے ہی مشہور ہے لیکن اب اپنی نوعیت کے لحاظ سے انوکھا واقعہ سامنے آیاہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق مسافر ناصر محمود نے دمام جاناتھا ، اُس کا سامان جہاز میں لوڈ کردیاگیالیکن خودمسافر کو چھوڑ کر پروازدمام روانہ ہوگئی ۔

بتایاگیاہے کہ پی کے 247سے رہ جانیوالے مسافر نے رات ایئرپورٹ پر گزاری لیکن جمعرات کی صبح ہی عملے نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ناصر محمود کو پی کے 725کے ذریعے ریاض بھجوادیا۔مسافرریاض اوراُس کا سامان دمام پہنچ گیا۔

مزید : کراچی