قیدیوں کو لے جانے والی گاڑی سے چھ قیدیوں کی فرارہونے کی کوشش،چار ہتھے چڑھ گئے ،دو کامیاب

قیدیوں کو لے جانے والی گاڑی سے چھ قیدیوں کی فرارہونے کی کوشش،چار ہتھے چڑھ گئے ...
قیدیوں کو لے جانے والی گاڑی سے چھ قیدیوں کی فرارہونے کی کوشش،چار ہتھے چڑھ گئے ،دو کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی(مانیٹرنگ ڈیسک)عیسیٰ خیل میں قیدیوں کو لے جانے والی گاڑی سے چھے قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جس میں چار گرفتار جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق قیدیوں کو لے جانے والی وین میں سے چھے قیدیوں نے عیسیٰ خیل کے علاقے سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے قیدیوں پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک راہگیر خاتون زخمی ہوئی جبکہ چار قیدیوں کو گرفتار بھی کرلیا لیکن دو پھر بھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس نے فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتار ی کے لیے علاقے میں گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے۔

مزید :

میانوالی -