چکوال میں واہ فیکٹری سے بھی بڑی بارودی مواد بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی

چکوال میں واہ فیکٹری سے بھی بڑی بارودی مواد بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی
چکوال میں واہ فیکٹری سے بھی بڑی بارودی مواد بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) حساس اداروںنے چکوال میں باردو کی غیر قانونی فیکٹری پکڑلی جہاں پرروزانہ ایک ٹن تک بارود تیار کیاجارہاتھا ، اِسے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بڑی کامیابی قراردیاجارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے پیر کھارا کے علاقے میں موجود غیر قانونی فیکٹری سیل کر دی جس کی پیداواری صلاحیت واہ فیکٹری سے بھی زیادہ تھی۔

 ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادروں نے سول ڈیفنس کے اشتراک سے فیکٹری پر چھاپہ مارا اور بارود بنانے کا تمام سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ فیکٹری صابر حسین شاہ نامی شخص کی ملکیت بتائی گئی جس کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ۔ مالک کی گرفتاری کے بعد اہم انکشافات اور مزید گرفتاریوں کی توقع ظاہر کی جارہی ہے ۔

مزید : چکوال