وزیراعظم نواز شریف ایکسپو2015نمائش کےافتتاح کے لیے پہنچ گئے

وزیراعظم نواز شریف ایکسپو2015نمائش کےافتتاح کے لیے پہنچ گئے
وزیراعظم نواز شریف ایکسپو2015نمائش کےافتتاح کے لیے پہنچ گئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوا زشریف کراچی ایکسپو پاکستان 2015نمائش کے افتتاح کےلیےپہنچ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ایکسپو نمائش کا افتتاح کرنے کے لیے ایک روزہ دورہ پر کراچی آئے ہیں اور وزیراعظم نواز شریف کی کراچی آمدپر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے استقبال کیا ۔ایکسپوپاکستان نمائش میں350کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہیں ہیں اور اس نمائش کے ذریعے پاکستانی مصنوعات دوسرے ممالک میں متعارف کرائی جائیں گی۔پاکستان ایکسپو2015نمائش میں 70ممالک سے ایک ہزار مندوبین شریک ہیں ۔

مزید : قومی