شوہر کو بیوی کے ہاتھوں بنے کیک کی تعریف نہ کرنا مہنگا پڑ گیا

شوہر کو بیوی کے ہاتھوں بنے کیک کی تعریف نہ کرنا مہنگا پڑ گیا
شوہر کو بیوی کے ہاتھوں بنے کیک کی تعریف نہ کرنا مہنگا پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(ویب ڈیسک)مصر میں ایک خاتون نے کیک کی تعریف نہ کرنے پر شوہر کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔مقتول کی شناخت مصطفی جاد کے طور پر ہوئی ہے۔العربیہ کے مطابق دارالحکومت قاہرہ کی پولیس نے بتایا کہ خاتون ھالہ نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے روایتی کیک بنایا تھا اور اپنے شوہر سے پوچھا کہ کیک کیسا بنا ہے جس پر اس نے از راہ تفنن کہا کہ کیک ٹھیک نہیں بنا جس پر اس نے چاقو اپنے شوہر کے پیٹ میں گھونپ دیا۔مقتولہ نے بتایا کہ اس کا ارادہ شوہر کو قتل کرنے کا نہیں تھا بلکہ اس نے مذاق میں ہی چاقو مارا تھا۔