معین اورکئی کھلاڑیوں کا بک میکرزسے مبینہ رابطوں کاانکشاف

معین اورکئی کھلاڑیوں کا بک میکرزسے مبینہ رابطوں کاانکشاف
معین اورکئی کھلاڑیوں کا بک میکرزسے مبینہ رابطوں کاانکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان سمیت موجودہ اور سابق کئی کھلاڑیوں کے بھارت اور پاکستان کے بڑے بک میکرز کے ساتھ مبینہ رابطوں کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آ ئے ہیں جس کے مطابق کھلاڑی میچ کا نتیجہ بک میکرز کونہ صرف بتا دیتے تھے بلکہ کئی بک میکرز کے نمائندے انکے ساتھ غیر ملکی کرنسی میں لین دین بھی کرتے ہیں۔ مقامی اخبار روزنامہ دنیا کے مطابق لاہور ،کراچی اور اسلام آ باد کے 11ایسے بک میکرز ہیں جو معین خان اور کئی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ آئی سی ایل میں بننے والی لاہوربادشاہ ٹیم کوپاکستان اوربھارت کے بک میکرزاسپانسرکرتے تھے۔ورلڈ کپ میں پاکستان کے دونوں میچوں کے حوالے سے بھی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق معین خان،بورڈکے 3اہم ذمہ داروں اورچندکھلاڑیوں کے بک میکرزسے رابطوں کے ثبوت ملے ہیں۔ ایک غیر ملکی اخبار اس حوالے سے ایک اسٹوری بھی شائع کر رہا ہے۔سابق آ ئی جی سندھ کے قریبی عزیز شریف بھائی اورلاہور کے عاصم خان دبئی اور ایک پاکستان کے نمبر 03218299936سے چیف سلیکٹر ، اہم کھلاڑیوں اور بورڈ کے چنداہم ذمہ داروں کیساتھ رابطوں میں رہتے ہیں۔کراچی کے جاوید بھائی ،محمد نعمان،انیس کامدار،جاویدچوٹھانی اور سلیم ڈالر کے بھی نہ صرف چیف سلیکٹر اور کھلاڑیوں کیساتھ رابطے ہیں بلکہ یہ میچ فکس بھی کرواتے ہیں اور نعمان کے ذریعے بھارتی بک میکرز کیساتھ رابطوں میں بھی رہتے ہیں۔ بھارت کے بک میکر لوکیش کا ایک کارندہ گراﺅنڈ کے اندر موجود ہوتا ہے اور وہاں سے ایک ایک بال کی لائیو کمنٹری دیتا ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور جوامافیا کے رابطوں پر سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

مزید :

لاہور -