پاکستانی سفارتخانے میں گھس کرشور شرابا کرنیوالا شخص گرفتار

پاکستانی سفارتخانے میں گھس کرشور شرابا کرنیوالا شخص گرفتار
 پاکستانی سفارتخانے میں گھس کرشور شرابا کرنیوالا شخص گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن (اے این این) امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے میں گھس کر شورشرابا کرنے والا شخص کو واشنگٹن پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مقامی اخبار روزنامہ دنیا کے مطابق ایک شخص نے زبردستی سفارتخانے میں داخل ہوکر شور شرابا شروع کردیا۔ جس پر سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اسے تحویل میں لیا۔ اخبار کے مطابق گرفتار شخص خود کو مبینہ طور پر پاکستانی بتارہا تھا اور دستاویزات جمع کرائے بغیر پاسپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ کررہا تھا۔

مزید : بین الاقوامی