میرے پاس بہت سے بم ہیں جو پھوڑنے ہیں: نبیل گبول

میرے پاس بہت سے بم ہیں جو پھوڑنے ہیں: نبیل گبول
میرے پاس بہت سے بم ہیں جو پھوڑنے ہیں: نبیل گبول

  

لاہور (ویب ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ وزیراعظم کرفیو لگاکر کراچی کو اسلحہ سے پاک کردیں، میں نے لیاری کیلئے قربانی دی ہے، کسی بھی جماعت میں جانے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، الیکشن لیاری سے ہی لڑوں گا، ایم کیو ایم سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ مقامی نیوز چینل ایکسپریس کے پروگرام میں گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مجھے کسی نے پریس کانفرنس کرنے سے منع نہیں کیا میں پریس کانفرنس کروں گا لیکن اس سے قبل سیاسی دوستوں سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں، سیاسی دوستوں میں (ن) لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی، اے این پی سب کے لوگ شامل ہیں۔ میں نے ایم کیو ایم کو چھوڑا ہے کیونکہ میں ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہا۔ متحدہ کے اراکین اسمبلی چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں اور میں اتنا کام نہیں کرسکتا۔ یہ کام الطاف بھائی کی خواہش پر ہوا ہے میں نے ان سے غداری نہیں کی۔

سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے پیچھے ایم کیو ایم کا کوئی بندہ نظر نہیں آتا۔ ایم کیو ایم میں کوئی عسکری ونگ میں نے نہیں دیکھا لوگ نام استعمال کرتے ہیں وہ تو میرا نام بھی استعمال ہوجاتا ہے،مجھے یہ بھی پتہ نہیں کہ ایم کیو ایم بھتہ لیتی ہے۔ متحدہ میں قبضہ مافیا تھا جس کو الطاف بھائی نے خود نکال دیا۔ میں نے قربانی لیاری کے لئے دی ہے اور ایم کیو ایم میں ہوتے ہوئے میں لیاری نہیں جاسکتا۔ لیاری کے لوگ مجھے ایم کیو ایم کے ممبر کے طور پر قبول نہیں کررہے تھے۔ اگر میں ایم کیو ایم میں ہوتا تو اپنی مرضی سے انٹرویو نہ دے رہا ہوتا۔

مزید : لاہور