ایک ہی شخص کی بیوی ہونے کی دعویدار دو بہنیں عدالت پہنچ گئیں
لاہور (ویب ڈیسک) ایک ہی شخص کی بیوی ہونے کی دعویدار دو بہنیں نورین افتخار اور انعم لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی نے متعلقہ یونین کونسل میں نکاح رجسٹر کروانے کے لئے آنے والی خاتون کی درخواست میں اس کی بہن کی جانب سے فریق بننے کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔