2019تک ٹیکسٹائل برآمدات 26ارب تک پہنچا دیں گے :نوازشریف

2019تک ٹیکسٹائل برآمدات 26ارب تک پہنچا دیں گے :نوازشریف
2019تک ٹیکسٹائل برآمدات 26ارب تک پہنچا دیں گے :نوازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ایکسپوپاکستان 2015نمائش بیرونی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ، 2019تک ٹیکسٹائل برآمدات 26ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی اور 2018تک توانائی بحران ختم کر دیں گے ۔پاکستان ایکسپو 2015نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ ملک کی معاشی ترقی حکومت کی ترجیحات میں سہرفہرست ہے ،آئندہ تین سال میں برآمدات پچاس ارب ڈالر تک لے جائیں گے اور 2019تک ٹیکسٹائل برآمدات 26ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی ۔نواز شریف کاکہناتھا کہ وہ بیرون ملک سے آئے ہوئے مندوبین کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان اب وہ ملک نہیں ہے جہاں لوگوں کو اب مختلف بحرانوں کا سامنا ہو او ر بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں  کو خصوصی توجہ دی جائے گی ۔
ان کا کہناتھا کہ حکومت توانائی بحران کو آئندہ 25سال کے لیے ختم کرنے کے لیے اقدامات کر ر ہی ہے اور ملک کی ترقی کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں ۔چین اور ملائشیاءکے ساتھ تجارے کے معاہدے ہوچکے ہیں اور مزید ملکوں کے ساتھ بھی تجارتی تعلقات بڑھائے جائیں گے ۔وزیراعظم نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،پاکستان میں امن قائم کر کے ہی دم لیں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -