بھارتی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات ہو گی:تسنیم اسلم

بھارتی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات ہو گی:تسنیم اسلم
بھارتی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات ہو گی:تسنیم اسلم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر بات ہوگی جب کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان طالبان سے امن مذاکرات کی حمایت کی۔ دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے جب کہ داعش کی ملک میں موجودگی سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں تاہم یہ یقینی بنایا جائے گا کہ داعش پاکستان میں قدم نہ جما سکے۔تسنیم اسلم کا کہناتھا کہ قیام امن پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور بھارتی سیکرٹری خارجہ کی آمد کے موقع پر مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب امور پر بات ہوگی ۔ان کاکہناتھا کہ گزشتہ 50 سال سے پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں اہم کردار ادا کررہا ہے جب کہ امن مشن کے 42 ممالک میں پاکستان کا کردار قابل ستائش رہا ہے۔

مزید : قومی