لاہور ہائی کورٹ نے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر پر عائد 70لاکھ روپے کا جرمانہ کالعدم کردیا

لاہور ہائی کورٹ نے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر پر عائد 70لاکھ روپے کا جرمانہ ...
لاہور ہائی کورٹ نے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر پر عائد 70لاکھ روپے کا جرمانہ کالعدم کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کو غیراخلاقی سرگرمیوں پر عائد کیا گیا 70 لاکھ روپے کاجرمانہ کالعدم قرار دے دیا۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کی جرمانے کے خلاف درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی سی بی نے 2008میں بیرون ملک غیراخلاقی سرگرمیوں پر 70 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ پی سی بی کو جرمانہ کرنے کا اختیار نہیں تھا ،جرمانہ کالعدم کیا جائے، پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے موقف اختیار کیا کہ شعیب اختر کو جرمانے کے خلاف کرکٹ بورڈ میں اپیل دائر کرنی چاہیے تھی مگر سابق فاسٹ باﺅلر نے براہ راست ہی لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔انہوں نے استدعا کی شعیب اختر کی درخواست خارج کی جائے، عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جرمانہ کالعدم قرار دے دیا اور پی سی بی کو ہدایت کی کہ شعیب اختر سے وصول کی گئی جرمانے کی رقم واپس کی جائے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں