بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ٹویٹر میدان میں آگیا

بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ٹویٹر میدان میں آگیا
بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ٹویٹر میدان میں آگیا

  

لندن(ویب ڈیسک) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر جلد ہی روزگار کی تلاش کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر خود کو متعارف کروانے والا ہے۔ایک ٹوئٹر سروے کے مطابق برطانیہ میں 77 فیصد ٹوئٹر صارفین کا خیال ہے کہ یہ فورم انہیں روزگار ڈھونڈنے میں مدد کر سکتا ہے۔لوگوں کا خیال ہے کہ ٹوئٹر کے ذریعے انہیں اپنے لیے مناسب روزگار ڈھونڈنے میں آسانی ہوگی۔ میگزین 'فوربز' کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر جلد ہی اپنا پہلا برطانوی روزگار ورڑن کا آغاز کررہا ہے۔کہا جارہا ہے کہ یہ خبر ویب سائٹ لنکڈان کے لیے ب±ری ثابت ہو سکتی ہے ، جو روزگار حاصل کرنے کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم کے طور پر خود کو منوا چکی ہے۔آپ کے ارادوں کو ظاہری شکل دینے کے لیے ٹوئٹر بڑی بڑی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ لوگوں کو روزگار کے حصول میں مدد کی جا سکے۔ٹوئٹر پر جاب تلاش کرنے کے آپشنز کے ساتھ ایک بہترین بات یہ ہوگی کہ اگر آپ اپنی جاب تبدیل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو ٹوئٹر آپ کے اس ارادے کو خفیہ رکھے گا، جو کہ لنکڈاِن پر اب تک ممکن نہیں ہے۔ یوں بھی کوئی بھی ملازم یہ نہیں چاہتا کہ اس کے باس کو اس کے نئی جاب کی تلاش کے ارادے کی بھنک بھی پڑے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی