سوشل میڈیا پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود نے سوشل میڈیا پر لڑکی کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار محمد علی نے موقف اختیار کی کہ ایف آئی اے نے اس کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا جس سے متعلق کوئی ثبوت نہیں۔ لڑکی نے درخواست گزار کو خود پیغام بھجوائے اور پھر مقدمہ بھی درج کروادیا۔ ایف آئی اے کی طرف سے بلا جواز گرفتاری پر ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔ فاضل عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔