ہلکی پھلکی بھوک میں کیا کھاناچاہیئے؟ماہرین نے بسکٹ اور چپس کے صحت مند اورلذیز متبادل بتادیے

ہلکی پھلکی بھوک میں کیا کھاناچاہیئے؟ماہرین نے بسکٹ اور چپس کے صحت مند ...
ہلکی پھلکی بھوک میں کیا کھاناچاہیئے؟ماہرین نے بسکٹ اور چپس کے صحت مند اورلذیز متبادل بتادیے

  

لاہور(نیوزڈیسک)مختلف پھلوں اور سبزیوں کے بیج کھانا برصغیر میں لوگوں کا کافی محبوب مشغلہ رہا ہے لیکن اب مغر ب بھی اس بات کی طرف مائل ہوگیا ہے کہ ان بیجوں کے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بھوک لگے تو بسکٹ، کافی یا چپس کھانے کی بجائے بیجوں کا استعمال کرنا چاہیے کہ اس سے نہ صرف انسانی وزن کنٹرول میں رہتا ہے بلکہ اس سے دماغ پر بھی اچھا اثر پڑنے کے ساتھ موڈ بھی بہت اچھا رہتا ہے۔حال ہی میں کئے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ دس میں سے سات خواتین اور دو میں سے ایک مرد ہلکی پھلکی بھوک یا موڈ کو ٹھیک کرنے کے لئے بسکٹ اور میٹھے کا استعمال کرتے ہیں جبکہ سات میں سے ایک فرد پھل، سبزیوں یا ہول گرین کا استعمال کرتے ہیں۔

دونوعمر طالبات نے ’بھوت‘ کیمرے پر ’پکڑ‘ لیا

ان تمام باتوں کو دیکھتے ہوئے ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اصل میں لوگ ایک خطرناک چیز اپنے لئے خرید رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام اشیاءانسانی صحت کے لئے زہر کی حیثیت رکھتی ہیںاور اگر لوگ سبزیوں مثلاًکدو کے بیج استعمال کریں تو ان کا موڈ اور صحت بہت جلد بہتر ہوجائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ ان بیجوں میں ایسے کیمیکل ہوتے ہیں جو انسانی صحت اور موڈ پر اچھا اثرا ڈال کر اسے مثبت بناتے ہیں جبکہ بسکٹ اور دیگر اشیاءمیں اضافی چینی ہوتی ہے جس سے ہمارا وزن بڑھتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت