کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ،ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے:آرمی چیف

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ،ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب ...
کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ،ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے:آرمی چیف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف راحیل شریف نے سیالکو ٹ ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیاہے۔فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے کہاہے کہ آرمی چیف نے دورہ کے دوران ورکنگ باﺅنڈری کے رہائشیوں اور بارڈر پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلوں کو سراہا ۔ آئی ایس پی آر کہناہے کہ آر می چیف نے اس موقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی جارحیت کا مقصد دہشت گردوں کیخلاف آپریشن سے توجہ ہٹانا ہے اس لیے کوئی خوش فہمی میں نہ رہے اورلائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے ۔آرمی چیف کا کہناتھا کہ ورکنگ باﺅنڈری پر جارحیت سے خطے کا امن غیر مستحکم ہوتا ہے اور جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی سے علاقے کا امن غیر مستحکم ہو اہے ۔انہوں نے کہاکہ قوم اور پاک فوج وطن عزیز کی حفاظت کے لیے متحد ہیں ۔

مزید : قومی /Headlines