اگر آپ بھی لمبے عرصے تک ٹی وی یا کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں توآنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ان آسان مشوروں پر ضرور عمل کریں

اگر آپ بھی لمبے عرصے تک ٹی وی یا کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں توآنکھوں کو صحت ...
اگر آپ بھی لمبے عرصے تک ٹی وی یا کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں توآنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ان آسان مشوروں پر ضرور عمل کریں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(نیوزڈیسک)کمپیوٹریا ٹی وی کے استعمال سے آنکھیں تھک جاتی ہیںاور ہم اس تھکان کو دور کرنے کے لئے مختلف طریقے آزماتے ہیں لیکن آئیے آپ کو آنکھوں کی ایسی ورزشیں بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ بآسانی آنکھوں کو تروتازہ بنا سکتے ہیں۔

ان مشوروں پر عمل کر کے آپ روزانہ صرف دو منٹ میں ذہنی تناؤسے مکمل چھٹکاراپاسکتے ہیں

ہتھیلیوں کا استعمال

اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو آپس میں رگڑیں اور اس کے بعد انہیں اپنی آنکھوں کے اوپر لگا لیں۔اس طریقے سے آپ کی آنکھوں کو بہت سکون ملے گا۔

آنکھیں جھپکیں

کبھی بھی کمپیوٹر کو بنا آنکھیں جھپکے مستقل مت دیکھیں بلکہ ٹی وی یا لیپ ٹاپ یا کمپیوٹرس استعمال کرتے ہوئے آنکھیں بار بار جھپکیںکہ اس طرح انہیں آرام و سکون ملے گا۔

دور کی چیزوں پر نظر ٹکائیں

اپنے سے پانچ سے دس میٹر تک دور کی کوئی بھی شے پر توجہ مرکوز کریں اور اسے چند سیکنڈ تک بغور دیکھیں اور اس دوران کسی اور چیز کو مت دیکھیں۔اس طریقے سے آنکھوں کے اندر مسلز کو سکون ملے گا۔

انسانی جسم کے لیے زہر قاتل وہ چارغذائیں جو آپ اکثر استعمال کرتے ہیں ،فوراً چھٹکاراپائیں

آنکھیں گھمائیں

اپنی آنکھوںکی پُتلیوں کو گول گول گھمائیںاور اس عمل کو آدھ منٹ تک دہرائیں۔اس ورزش سے بھی آپ کی آنکھیں تازہ دم ہوجائیں گی۔

مزید : تعلیم و صحت