جواءخانہ جانے کا معاملہ ، چیف سلیکٹر معین خان وطن واپس پہنچ گئے

جواءخانہ جانے کا معاملہ ، چیف سلیکٹر معین خان وطن واپس پہنچ گئے
جواءخانہ جانے کا معاملہ ، چیف سلیکٹر معین خان وطن واپس پہنچ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان جواءخانہ جانے کے بعد متنازعہ ہو گئے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انہیں واپس بلا لیا گیاہے۔چیف سلیکٹر معین خان پرواز ای کے 608 کے ذریعے آسٹریلیا سے کراچی پہنچے ہیں جہاں ائرپورٹ پر پی سی حکام انہیں لینے کے لیے موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معین خان جواءخانہ جانے پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کریں گے جبکہ اس ملاقات میں ان کو معاملے کی وضاحت بھی پیش کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ معین خان ملاقات کے دوران اپنا استعفیٰ بھی چیئرمین پی سی بی کو پیش کریں گے۔

آئر لینڈ کی مسلسل دوسری جیت نے قومی کرکٹ ٹیم کومشکل میں ڈال دیا

یاد رہے معین خان کرائسٹ چرچ میں پاکستان کے میچ سے قبل جواءخانہ میں دیکھے گئے تھے جبکہ ابھی تک ان کی جانب سے 2 مرتبہ ان کے بیانات تبدیل بھی کیے جا چکے ہیں۔جبکہ پہلے بیان کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کے کھلاڑیوں پر نظر رکھنے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے بیان تبدیل کیا اور کہا کہ وہ اپنی بیوی کے ہمراہ جواءخانہ میں کھانا کھانے گئے تھے۔

مزید : Cricket World Cup 2015