معین خان کے وطن واپس پہنچنے پر کرکٹ شائقین انڈوں سے استقبال کے لیے بیتاب ، ان کے بچ نکلنے پر اپنے ہی سر پر پھوڑ لیے

معین خان کے وطن واپس پہنچنے پر کرکٹ شائقین انڈوں سے استقبال کے لیے بیتاب ، ان ...
معین خان کے وطن واپس پہنچنے پر کرکٹ شائقین انڈوں سے استقبال کے لیے بیتاب ، ان کے بچ نکلنے پر اپنے ہی سر پر پھوڑ لیے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )چیف سلیکٹر معین خان کی وطن واپسی کے موقع کرکٹ شائقین انڈے اور ٹماٹر لے کر ان کے استقبال کے لیے پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر معین خان پرواز ای کے 608 کے ذریعے کراچی پہنچے ہیں جبکہ ان کے استقبال کے لیے آنے والے کرکٹ شائقین انڈے اور ٹماٹر لے کر کراچی کے جناح انٹرنیشنل پہنچ گئے۔لیکن معین خان مڈیا کے نمائندگان سے بات کیے بغیر اور شائقین کا سامنا کیے بغیر ہی ائرپورٹ سے نکل گئے جس کے بعد مشتعل شائقین نے انڈے اپنے ہی سر پر پھوڑ لیے ۔

جواءخانہ جانے کا معاملہ ، چیف سلیکٹر معین خان وطن واپس پہنچ گئے

اپنے ہی سر پر انڈے پھوڑنے والے کرکٹ شوقین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کے عہدیدار قوم کے پیسے پر بیرون ملک جا کر عیاشی کرتے ہیں جبکہ ان کی کارکردگی مایوس کن ہے۔جبکہ ان کا کہنا تھا کہ معین خان نے جواءخانہ جا کر قوم کو مایوس کیا جبکہ آج ہمارا سامنا نہ کرنے پر بھی ہمیں مایوسی ہوئی ہے اسی لیے یہ انڈے انہوں نے خود اپنے سر پر پھوڑ کر اپنا غصہ نکال لیا ہے۔

مزید : Cricket World Cup 2015