روسی صحافی کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی : پوسٹ مارٹم رپورٹ

روسی صحافی کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی : پوسٹ مارٹم رپورٹ
روسی صحافی کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی : پوسٹ مارٹم رپورٹ

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) روسی صحافی ماریہ گلوونینا کی پراسرار موت کے بعد ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت کی وجہ دم گھٹنے کے باعث بتائی گئی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ روسی صحافی کی عمر 32 سے 35 سال کے درمیان تھی جبکہ ان کے ہاتھوں ، پاﺅں ، انگلیوں اور ہونٹوں پر نیل کے نشانات موجود تھے جبکہ ان کی گردن کے دائیں طرف بھی 3 نشان موجود تھے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ روسی صحافی ماریہ گلوونینا کو مردہ حالت میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ ان کی موت کی حتمی وجہ کیمیکل ایگزامنیشن رپورٹ آنے پر ہی پتا لگے گی۔یاد رہے ماریہ گلوونینا کچھ روز قبل وفاقی دارالحکومت میں میں مردہ حالت میں پائی گئیں تھیں جبکہ پوست مارٹم کرنے کے بعد ان کی لاش روسی سفارتخانے کے حوالے کر دی گئی ہے۔

مزید : اسلام آباد