کسینو جانے کا معاملہ ، کوئی جرم نہیں کیا ، دامن صاف ہے : معین خان
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان نے وطن واپس آتے ہی نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا جبکہ ان کا دامن صاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا قصور صرف اتنا ہے کہ انہوں نے کھانا کھانے کے لیے غلط جگہ کا انتخاب کیا ہے۔انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ان کا دامن صاف ہے جبکہ کرکٹ شائقین جانتے ہیں کہ ان کا کیریئر صاف ہے اور اس میں ان پر کوئی الزام نہیں لگا۔
وطن واپسی پر معین خان کا کہنا تھا کہ وہ بورڈ کے کہنے پر وطن واپس آئے ہیں جبکہ بورڈ کا ہر حکم ان کے سر آنکھوں پر ہے۔یاد رہے معین خان کو جواءخانہ جانے پر پی سی بی کی جانب سے کرکٹ بورڈ نے وطن واپس بلا لیا تھا جبکہ کراچی پہنچ کر وہ میڈیا سے بات کیے بغیر ہی چلے گئے تھے۔جس پر ان کے استقبال کے لیے آنے والے شائقین نے بھی شدید احتجاج کیا تھا۔