آپ کے موبائل پر سب سے زیادہ لوڈ کونسی ایپ ڈالتی ہے؟سیکیورٹی کمپنی نے صارفین کی مشکل آسان کر دی

آپ کے موبائل پر سب سے زیادہ لوڈ کونسی ایپ ڈالتی ہے؟سیکیورٹی کمپنی نے صارفین ...
آپ کے موبائل پر سب سے زیادہ لوڈ کونسی ایپ ڈالتی ہے؟سیکیورٹی کمپنی نے صارفین کی مشکل آسان کر دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)سمارٹ فون کا استعمال روز بروز بڑھتا جا رہا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ایک مسئلہ سب سے زیادہ درپیش رہتا ہے کہ ان کے موبائل کی بیٹری بہت جلد ختم ہوجاتی ہے یا پھر ان کا موبائل بہت ’سلو‘ ہوجاتا ہے۔ایک سیکیورٹی کمپنی AVG Technologiesنے اس مسئلہ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ استعمال ہونے والی ایپس میں فیس بک کی ایپ ایک ایسی ایپ ہے جو سب سے زیادہ بیٹری استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ موبائل کو ’سلو‘ کردیتی ہے۔ دس لاکھ سے زیادہ اینڈرائیڈ کا جائزہ لینے کے بعد اس کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس بک کی ایپ بیک گراﺅنڈ میں ہر وقت چلتی رہتی ہے ، سٹیٹس اپ لوڈ، نوٹیفیکیشن وغیرہ کی وجہ سے بیٹری بہت تیزی سے گرتی ہے ۔اسی طرح دیگر سوشم میڈیا ایپس، مختلف گیمز،میوزک اور فلمیں بیٹری لائف بہت تیزی سے کم کرتی ہیں۔

کمپنی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر Yuval Ben-Itzhakکا کہنا ہے کہ کچھ کمپنیاں یہ کہہ کر صارفین کو بے وقوف بناتی ہیں کہ ان کو انسٹال کر کے موبائل کو تیز کیا جا سکتا ہے لیکن اصل میں یہ تمام ایپس بہت تیزی سے بیٹری کھا جاتی ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ اگر لوگ ایپس کا استعمال دانش مندانہ کریں تو ان کی سمارٹ فو ن کی بیٹری بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے۔

AVG Technologiesنے بیٹری کھانے والی ایپس کی ترتیب دی ہے جو کہ کچھ اس طرح ہے:

ایپل کی سمارٹ واچ کا انتہائی زبردست فیچر منظر عام پر آگیا

1۔فیس بک

2۔Spotify

3۔Instagram

4۔Path

5۔Amazon Shopping

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی