معین خان نے معافی مانگ لی ، انہیں سزا دینا مقصد نہیں ہے : چیئرمین پی سی بی

معین خان نے معافی مانگ لی ، انہیں سزا دینا مقصد نہیں ہے : چیئرمین پی سی بی
معین خان نے معافی مانگ لی ، انہیں سزا دینا مقصد نہیں ہے : چیئرمین پی سی بی

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ معین خان کو سزا دینا مقصد نہیں ہے جبکہ وہ اپنے کیے پر معافی مانگ چکے ہیں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ معین خان سے ابھی ملاقات کا وقت طے نہیں کیا گیا تاہم وہ کراچی بیٹھ کر ہی اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا سکتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ معین خان سے ملاقات ضرور ہو گی لیکن ابھی اس ملاقات کے لیے وقت طے نہیں کیا گیا۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ وہ اور نجم سیٹھی ابھی ٹیم سے ملاقات کے لیے آسٹریلیا نہیں جا رہے ۔

معین خان کے وطن واپس پہنچنے پر کرکٹ شائقین انڈوں سے استقبال کے لیے بیتاب ، ان کے بچ نکلنے پر اپنے ہی سر پر پھوڑ لیے

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ معین خان کے خلاف پی سی بی نے مزید کوئی کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ورلڈ کپ 2015 ءمعین خان کی آخری اسائنمنٹ تھی جس کے بعد انہیں ریٹائر کیا جانا تھا جبکہ وہ جواءخانہ جانے کی اپنی غلطی پر ورلڈ کپ سے پہلے ہی اپنے عہدے سے فارغ ہو رہے ہیں۔

مزید : Cricket World Cup 2015