بحریہ ٹاؤن میں گزشتہ سال صرف ایک گھنٹہ فی یوم لوڈشیڈنگ ہوئی: خلیج ٹائمز

بحریہ ٹاؤن میں گزشتہ سال صرف ایک گھنٹہ فی یوم لوڈشیڈنگ ہوئی: خلیج ٹائمز
بحریہ ٹاؤن میں گزشتہ سال صرف ایک گھنٹہ فی یوم لوڈشیڈنگ ہوئی: خلیج ٹائمز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو گزشتہ ایک دہائی سے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے اور نیپرا کا کہنا ہے کہ سال 2020ءتک ملک سے بجلی بحران کا خاتمہ ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ جہاں تمام بڑے شہروں سمیت ہر علاقے میں اوسطاً 18 گھنٹے روزانہ لوڈشیڈنگ ہوتی ہے وہیں کچھ ایسی جگہیں بھی موجود ہیں جہاں بجلی تقریباً ہر وقت دستیاب رہتی ہے۔

موبائل فون سم کی تصدیق ، خواجہ سراکیلئے سنجیدہ مشکل کھڑی ہوگئی
بین الاقوامی جریدے ’خلیج ٹائمز‘ نے حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یوں تو پورا ملک ہی اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے مگر بحریہ ٹاؤن میں دن کے 23 گھنٹے بجلی دستیاب رہتی ہے ۔ یوں گزشتہ ایک سال کے دوران بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کودن میں محض ایک گھنٹے کیلئے ہی بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بجلی کی کمی بحریہ ٹاؤن اپنے ذرائع سے پوری کرتا ہے۔
دوسری جانب رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سے معاہدے کے خاتمے کے بعد2016میں ملک کے سب سے بڑے شہر میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کو کم از کم 1132 میگا واٹ بجلی کی مزید کمی کا سامنا کرنا ہو گا۔

مزید :

لاہور -