پی آئی اے نے صارفین کیلئے خصوصی رعائتی پیکج متعارف کروا دیا

پی آئی اے نے صارفین کیلئے خصوصی رعائتی پیکج متعارف کروا دیا
پی آئی اے نے صارفین کیلئے خصوصی رعائتی پیکج متعارف کروا دیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اپنے صارفین کیلئے خصوصی رعائتی پیکج متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت انہیں لندن کا ریٹرن ٹکٹ محض 430 برطانوی پاؤنڈ (تقریباً 68ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ سہولت اکانومی کلاس کیلئے دستیاب ہیں جو پہلے آئیں ، پہلے پائیں کی بنیاد پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کو اس سہولت سے فائندہ اٹھانے کیلئے ٹکٹیں 31 مارچ سے پہلے خریدنا ہوں گی جبکہ ان ٹکٹوں کے ساتھ رواں سال 30جون تک سفر کیا جا سکے گا۔ یہ ٹکٹیں پی آئی اے کے کسی بھی سروس سینٹر پر دستیاب ہیں۔

لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر خواجہ آصف کا ”دعویٰ“، نیپرا نے ”سچ “بول دیا

مزید : بزنس