متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھنے والوں کے لیے خوشخبری
متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں پہلی دفعہ GCCممالک کے علاوہ دیگر ممالک کے شہریوں کو بھی یہ موقع فراہم کردیا گیا ہے کہ وہ قابل استعمال ریذیڈنٹ ویزا ہونے کی صورت میں شارجہ کے الریان ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں اپارٹمنٹ کے مالک بن سکتے ہیں۔

وہ شعبے جن سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے متحدہ عرب امارات میں انتہائی پرکشش نوکریاں میسر ہیں

نیوز ویب سائٹ emirates247.com سے بات کرتے ہوئے ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو رندا کمال نے بتایا کہ ایسا پہلی دفعہ ہورہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل ممالک کے علاوہ دیگر ممالک کے شہریوں کو لیز ہولڈ کی بنیاد پر الندھا ڈسٹرکٹ میں واقع رہائشی اور کمرشل ٹاور میں خریداری کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت دو رہائشی ٹاور تعمیر کئے جارہے ہیں جن میں 504 گھر ہوں گے جبکہ ایک کمرشل ٹاور بھی تعمیر کیا جارہا ہے جس میں موجود ریٹیل کمپلیکس کے اندر تقریباً 80 یا 90دکانیں اور ہائپر مارکیٹ ہوگی۔

ایک بیڈ سے چار بیڈ تک کے اپارٹمنٹ کی قیمت ساڑھے سات لاکھ درہم (تقریباً دو کروڑ پاکستانی روپے) سے لے کر 45 لاکھ درہم (تقریباً 12.5کروڑ پاکستانی روپے) تک ہوگی۔ رہائشی ٹاور میں میٹیننس فیس 12 درہم فی سکویئر فٹ ہوگی جبکہ کمرشل ٹاور کے لئے یہ فیس 10درہم فی سکویئر فٹ ہوگی، چلر کے اخراجات اضافی ہوں گے جو استعمال کے مطابق لئے جائیں گے۔

مزید : بین الاقوامی