ایف آئی اے نے سی ڈی اے کے پلاٹوں کی خورد برد اورانسانی سمگلنگ میں ملوث 7ملزم گرفتار کرلئے

ایف آئی اے نے سی ڈی اے کے پلاٹوں کی خورد برد اورانسانی سمگلنگ میں ملوث 7ملزم ...
ایف آئی اے نے سی ڈی اے کے پلاٹوں کی خورد برد اورانسانی سمگلنگ میں ملوث 7ملزم گرفتار کرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد زون نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹوں کی خوربرد میں ملوث سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرید الدین سمیت5افراد گرفتار کرلئے ہیں۔ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب دو ملزموں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے اسلام آباد کے ڈائریکٹر انعام غنی کے مطابق جعلی دستاویزات پر پلاٹوں کے انتقال میں ملوث جن ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے.

پولیس چوکی کے قریب دھماکہ ،دہشتگرد ہلاک،ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی

ان میں فرید الدین کے علاوہ صداقت حسین ،عاشق حسین عباسی ،رشید عباسی اور ساجد عباسی شامل ہیں۔اسی طرح ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر انسانی سمگلنگ میں ملوث الگ الگ مقدمات میں انتہائی مطلوب دو ملزموں غلام عباس اورکاشف رسول کو گرفتار کرلیا ہے۔غلام عباس کا تعلق کنجاہ ضلع گجرات سے ہے اور اس کا نام 2013-14کی ریڈ بک میں شامل ہے جبکہ کاشف رسول کا تعلق تحصیل گوجرخان سے ہے اور وہ 2007سے مفرور تھا اس کانام 2012میں ایف آئی اے کی ریڈ بک میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید :

لاہور -