سابقہ بیگم کی گھناؤنی شرارت،نوبیاہتاجوڑے کے گھر پرسیکیورٹی فورسز کا دھاوا

سابقہ بیگم کی گھناؤنی شرارت،نوبیاہتاجوڑے کے گھر پرسیکیورٹی فورسز کا دھاوا
سابقہ بیگم کی گھناؤنی شرارت،نوبیاہتاجوڑے کے گھر پرسیکیورٹی فورسز کا دھاوا

  

بغداد (نیوز ڈیسک) عراقی دارالحکومت میں ایک نئے نویلے شادی شدہ جوڑے کی زندگی کی پہلی رات میں اس وقت بھونچال آگیا جب نصف شب کے قریب عراقی سیکیورٹی فورسز کے کمانڈوز ان کے حجلہ عروسی کا دروازہ توڑتے ہوئے اندر گھس آئے۔ حد سے زیادہ غیر متوقع صورتحال دیکھ کر دلہن موقع پر ہی بیہوش ہوگئی جبکہ دولہے کو کمانڈوز نے کپڑے پہنانے کے بعد گرفتار کرلیا۔ نئے نویلے جوڑے کی خوشیاں برباد ہونے پر نہ صرف دولہے نے بلکہ اس کے عزیز و اقارب نے بھی شدید ہنگامہ کھڑا کردیا جس پر پولیس نے انہیں بتایا کہ دولہا داعش کا اہم راہنما ہے اور اس کے خلاف مخبری ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

خواتین سیاحوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین مقامات کی فہرست جاری،نام جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

دولہا اور اس کے خاندان والے یہ بات سن کر حیران رہ گئے کیونکہ ان کا داعش کے ساتھ دور دور کا بھی تعلق نہ تھا۔ صورتحال مشکوک دیکھ کر سیکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے مزید تحقیقات شروع کی گئیں جس کے بعد معلوم ہوا کہ دولہے کی سابقہ محبوبہ نے پولیس کو غلط اطلاع دی تھی اور اپنے دکھ کا بدلہ لینے کے لئے اپنے سابقہ محبوب کو داعش کا اہم راہنما قرار دے دیا تھا۔ خاتون نے پولیس کو یہ بھی بتایا تھا کہ اس کا سابقہ محبوب علاقے میں متعدد دھماکے کرچکا ہے اور اس نے اپنے گھر میں بھی دھماکہ خیز مواد چھپا رکھا ہے۔ پولیس افسر کرنل سلام احمد کا کہنا ہے کہ صورتحال واضح ہونے کے بعد 40 سالہ خاتون کو حاضر کرلیا گیا ہے جس نے اعتراف کرلیا ہے کہ بدلہ لینے کے لئے س نے اپنے سابقہ محبوب کو داعش کا لیڈر قرار دے دیا تھا تاکہ اس کی شادی کی پہلی رات برباد ہوجائے اور وہ باقی عمر جیل میں گزارے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس