لاہور ہائی کورٹ :سلمان تاثیر کی برسی پر ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں ملوث ملزم ضمانت پر رہا

لاہور ہائی کورٹ :سلمان تاثیر کی برسی پر ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں ملوث ملزم ...
لاہور ہائی کورٹ :سلمان تاثیر کی برسی پر ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں ملوث ملزم ضمانت پر رہا

  

لاہورہائیکورٹ نے سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کی برسی پر ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔دورکنی بنچ نے ملزم وزیرعلی کی درخواست ضمانت پرسماعت شروع کی تو وکیل صفائی نے موقف اختیارکیا کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی لبرٹی میں ہونے والی برسی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔

پی آئی اے نے صارفین کیلئے خصوصی رعائتی پیکج متعارف کروا دیا

بعد ازاں گلبرگ پولیس نے وزیرعلی کو گرفتارکرکے انسدادہشت گردی کی عدالت میں چالان پیش کیا۔درخواست گزار کے وکیل نے مزید موقف اختیار کیا کہ ملزم بے گناہ ہے اور چشم دید گواہ نہ ہونے کے باوجود انسدادہشت گردی عدالت نے اس کی درخواست ضمانت مستردکردی ،ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔جبکہ سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت میں دلائل دیئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے اسے2،2 لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : لاہور