وہ ریسٹورنٹ جہاں صرف کیٹرے مکوڑوں سے بنا لذیذکھانا ملے گا

وہ ریسٹورنٹ جہاں صرف کیٹرے مکوڑوں سے بنا لذیذکھانا ملے گا
وہ ریسٹورنٹ جہاں صرف کیٹرے مکوڑوں سے بنا لذیذکھانا ملے گا

  

لندن (نیوز ڈیسک) مغربی معاشرے میں عجیب و غریب کھانوں کا رواج زور پکڑ رہا ہے اور اب برطانیہ میں ایک ایسا ریسٹورنٹ کھول دیا ہے جو صرف حشرات اور کیڑوں مکوڑوں سے بنے کھانے فراہم کرے گا۔

زیادہ سفر کرنے والے قارئین کے لیے انتہائی ضروری معلومات

ریسٹورنٹ کے مالک 37 سالہ ایڈم ہالکراف کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا واحد ریسٹورنٹ ہے جہاں پر صرف کیڑوں مکوڑوں سے بنائے گئے کھانے فراہم کئے جائیں گے۔ گرب کچن نامی اس ریسٹورنٹ میں جھینگے کے برگر اور کاکروچ کے سنڈوچ سمیت درجن بھر دیگر ایسے ہی کھانے پیش کئے جارہے ہیں۔ ایڈم کا کہنا ہے کہ ان کا ریسٹورنٹ ایک تحریک کا آغاز کررہا ہے جس میں لوگوں کو یقین دلایا جائے گا کہ حشرات اور کیڑے مکوڑے پروٹین کا بہترین خزانہ ہیں اور انہیں کھانا کسی بھی دیگر غذا کو کھانے کی طرح مکمل طور پر جائز اور نارمل بات ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ ان کا ریسٹورنٹ نہ صرف بہت مقبول ہوگا بلکہ دنیا میں کئی اور جگہوں پر اسی طرح کے ریسٹورنٹ وجود میں آنے کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس