خاتون آرٹسٹ کی نمائش میں برہنہ آمد،عوام حیران پریشان
برلن (نیوز ڈیسک) جرمنی میں مشہور فنکاروں کی ایک نمائش میں آنے والے مداحوں کے منہ اس وقت کھلے کے کھلے رہ گئے جب انہوں نے مختلف فن پاروں کا بے فکری سے نظارہ کرتے ہوئے ایک برہنہ خاتون کو دیکھا جس نے اپنے بازوﺅں میں ایک برہنہ بچے کو بھی تھام رکھا تھا۔
زیادہ سفر کرنے والے قارئین کے لیے انتہائی ضروری معلومات
اس نمائش میں متعدد لوگ اپنے بچوں کے ساتھ آئے تھے لیکن مائلو موئر نامی نوجوان خاتون کے شرمناک اقدام نے ناصرف بچوں کو خوفزدہ کردیا بلکہ بڑے بھی اسے دیکھ کر سخت گھبرا گئے۔ 32 سالہ مائلو خود بھی ایک فنکارہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ منسٹر نامی شہر میں ایل ڈبلیو ایل میوزیم میں جاری نمائش میں ایک خاص نظریے سے ساتھ برہنہ ہوکر شامل ہوئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیکڈ لائف نمائش میں شائقین کو یہ پیغام دیا ہے کہ برہنہ تصاویر کے ساتھ اگر فنکار خود بھی برہنہ نظر آئے تو برہنگی ایک فطری چیز بن جاتی ہے اور اسے زندگی کا فطری حصہ سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ دوسری جانب شائقین فنکارہ کے ساتھ اتفاق کرتے نظر نہیں آتے اور اسے شرمناک فن کے مظاہرہ پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ وہ اس سے پہلے اپنی نہایت فحش فنکارانہ پیشکش پلاپ ایگز کی وجہ سے بھی سخت تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں لیکن اپنے قابل اعتراض فن کے مظاہرے سے باز نہیں آرہی ہیں۔