بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی فیس بک محبت کی دلچسپ کہانی

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی فیس بک محبت کی دلچسپ کہانی
بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی فیس بک محبت کی دلچسپ کہانی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دلی (نیوز ڈیسک) مشہور بھارتی کرکٹ سٹار شیکھر دھون نے 2004ءمیں بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا لیکن کئی سال تک وہ کوئی خاص مقام حاصل نہ کرپائے اور پھر ان کی زندگی میں ایک حسینہ جادوئی طریقے سے وارد ہیں اور ان کی زندگی بدل گئی۔

زیادہ سفر کرنے والے قارئین کے لیے انتہائی ضروری معلومات

شیکھر دھون ساتھی کرکٹر ہربجن سنگھ کے فیس بک اکاﺅنٹ پر ان کے فرینڈز کی لسٹ دیکھ رہے تھے کہ انہیں آسٹریلیا میں رہنے والی خاتون عائشہ مکھر جی نظر آئی اور انہوں نے فرینڈ ریکوسٹ بھیج دی۔ ان کی خوش قسمتی تھی کہ عائشہ نے ان کی دوستی کا پیغام قبول کرلیا اور پھر ایک ایسے تعلق کا آغاز ہوا کہ جس نے شیکھر دھون کی زندگی میں انقلاب برپا کردیا۔ سال 2009ءمیں یہ دوستی منگنی میں بدل گئی اور پھر 2012ءمیں انہوں نے شادی کرلی۔ عائشہ مکھر جی ایک تجربہ کار اور شہرت یافتہ کک باکسر ہیں وہ شیکھر دھون سے عمر میں 12 سال بڑی ہیں اور انہوں نے شیکھر کی زندگی میں ایسا نظم و ضبط اور عزم و ہمت پیدا کیا ہے کہ اب وہ جس بھی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہیں اسے مار مار کر برا حال کردیتے ہیں۔ عائشہ نے شیکھر دھون کے کھیل کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی کو بھی نکھار دیا ہے اور اب وہ ایک بچے کے باپ بھی بن چکے ہیں۔ شیکھر اور عائشہ کے مشترکہ دوستوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں کی زندگی ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ کامیاب اور بہتر ہورہی ہے اور آنے والے دنوں میں انہیں یقیناً مزید بڑی کامیابیاں ملنے والی ہیں۔

مزید : کھیل