سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے وزیر اعظم نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے وزیر اعظم نے مشاورتی اجلاس طلب کر ...
سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے وزیر اعظم نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف نے سینیٹ انتخابات کے لیے ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کی مشاورت کے لیے پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس کل دوپہر اڑھائی بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ اس اجلاس میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے حکمت عملی بنانے پر غور کیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے بیلیٹ پیپر پر ووٹر کا نام لکھنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔یاد رہے حکومت ک جانب سے ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے 22 ویں آئینی ترمیم لانے پر غور کیا جا رہا ہے جس پر مشاورت کے لیے وزیر اعظم پارلیمانی رہنماﺅں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

حکومت اور تحریک انصاف کی سوچ ایک جیسی ہے ، جوڈیشل کمیشن پر اختلافات ختم ہو گئے ہیں : اسحاق ڈار

مزید : قومی /اہم خبریں