منافرت پر مبنی پمفلٹ تقسیم کرنے والا کالعدم تنظیم کا اہم کارندہ گرفتار

منافرت پر مبنی پمفلٹ تقسیم کرنے والا کالعدم تنظیم کا اہم کارندہ گرفتار
منافرت پر مبنی پمفلٹ تقسیم کرنے والا کالعدم تنظیم کا اہم کارندہ گرفتار

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار شخص کا نام قاری اکرام ہے جبکہ یہ کالعدم تنظیم کا اہم کارندہ ہے۔پولیس نے مزید واضح کیا ہے کہ گرفتار ہونے والا قاری اکرام منافرت پر مبنی پمفلٹ تقسیم کر رہا تھا جبکہ اسے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس چوکی کے قریب دھماکہ ،دہشتگرد ہلاک،ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی

مزید : لاہور