پی سی بی نے معین خان کو پیر کے روز طلب کر لیا

پی سی بی نے معین خان کو پیر کے روز طلب کر لیا
پی سی بی نے معین خان کو پیر کے روز طلب کر لیا

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے جواءخانہ جانے کے تنازعہ کے شکار چیف سلیکٹر معین خان کو پیر کے روز طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کرائسٹ چرچ جانے والے چیف سلیکٹر معین خان کے کسینو جانے پر ان کے خلاف تنازعہ کھڑا ہو گیا جس پر قابو پانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں وطن واپس بلا لیا ہے۔معین خان آج شام کراچی پہنچ سکے ہیں جبکہ پی سی بی کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے معین خان کو پیر کے روز طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ معین خان اپنے خلاف لگنے والے الزامات کا جواب دیں گے اور اس معاملے کی وضاحت بھی پش کریں گے۔

معین خان کے وطن واپس پہنچنے پر کرکٹ شائقین انڈوں سے استقبال کے لیے بیتاب ، ان کے بچ نکلنے پر اپنے ہی سر پر پھوڑ لیے

مزید : Cricket World Cup 2015