کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بھی حکومت کی طرح ہے : فاروق ستار
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفاروق ستار نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بھی ہماری حکومت کی طرح ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم تبدیلیاں بھی ہونی چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ نظام کی خرابی کی وجہ سے کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس پر اثر پڑ رہا ہے جبکہ ہماری ٹیم کی کارکردگی بھی حکومت کی طرح ہیں۔انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے علاقائی سطح پر اکیڈمیاں بنائی جائیں تاکہ نیا ٹیلینٹ سامنے آ سکے اور پاکستان میں کرکٹ بحالی کے لیے امید کی کرن پیدا ہو سکے۔