کرکٹ کے رنگ میں رنگی خوبصورت لاک سکرین حاصل کریں

کرکٹ کے رنگ میں رنگی خوبصورت لاک سکرین حاصل کریں
کرکٹ کے رنگ میں رنگی خوبصورت لاک سکرین حاصل کریں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ 2015ءکے مقابلوں کی سنسنی خیزی نے شائقین کرکٹ کے جوش میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے اور سمارٹ فونز کے حامل صارفین تو میگا ایونٹ کے رنگ میں ایسا رنگے ہیں کہ ٹی وی پر میچ دیکھنے کیساتھ ساتھ اپنے سمارٹ فونز پر مختلف ایپلی کیشنز کا استعمال بھی تواتر سے کرتے ہیں۔ مارکیٹ میں بہت سی ایپلی کیشنز ہیں جن کے ذریعے میچ کی اپ ڈیٹس حاصل کی جا سکتی ہیں لیکن کیا آپ ایسی ایپلی کیشن کے بارے میں جانتے ہیں جو سمارٹ فون کی ”لاک سکرین“ پر ہی تمام اپ ڈیٹس فراہم کر دے۔

 "Cricly" مارکیٹ میں دستیاب اپنی طرز کی واحد ایپلی کیشن ہے جو یہ کام بخوبی سرانجام دیتی ہے اور صرف ایک کلک پر میچ کی تمام تر تفصیلات کے آپ کے سامنے آ جاتی ہیں۔ کتنا سکور ہوا؟ کتنا اور چاہئے؟ کون کھیل رہا ہے اور کون آﺅٹ ہو گیا؟ اپنے موبائل فون کو ان لاک کئے بغیر سب کچھ اپنی ”لاک سکرین“ پر ہی دیکھیں۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جواد جعفری کا کہنا ہے کہ ”عام طور پر سمارٹ فونز کی لاک سکرینز کو ”ہلتے جلتے وال پیپرز، موسم کی معلومات، وقت اور اس طرح دیگر معلومات فراہم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن ہم کچھ نیا اور جدید کام کرنا چاہتے تھے“۔ "Cricly" پلے سٹور پر بالکل مفت دستیاب ہے اور نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کر کے ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.cricly

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی