سام سنگ گلیکسی پرحیرت انگیز3G آفرکیلئے*930# ڈائل کریں

سام سنگ گلیکسی پرحیرت انگیز3G آفرکیلئے*930# ڈائل کریں

 لاہور(پ ر) سام سنگ نے پاکستان میں پہلی بار سام سنگ گلیکسی ڈیوائسزکیلئے ٹیلی نارکے خصوصی ٹیرف پلانزکا آغاز کیا ہے۔ ٹیلی نار پری پیڈ سم سے *930# ڈائل کرنے پر،سام سنگ گلیکسی ڈیوائس کے صارفین کو اس مہم کے ذریعے پیش کئے جانیوالے خصوصی بنڈلز میں سے کسی ایک کی سبسکرپشن کا آپشن موصول ہوجائے گا۔اس خصوصی ٹیرف آفرکے تحت ، سام سنگ کا ہفتہ وار پیکیج صارف کوصرف 150روپے کی پرکشش قیمت پر500 ایم بی ڈیٹا، 500 آن نیٹ منٹس اور 500 ایس ایم ایس ایک ہفتے کیلئے فراہم کرے گا۔ اسی طرح گلیکسی موبائل کے جو صارفین سام سنگ کے ماہانہ پیکج کا انتخاب کرتے ہیں محض 375 روپے ادا کرکے 1500ایم بی ڈیٹا ، 1500 آن نیٹ منٹس اور 1500 ایس ایم ایس سے لطف اندوزہوسکیں گے۔  پوسٹ پیڈ صارفین کیلئے بھی سام سنگ نے ایک قابل قدرپیشکش متعارف کرائی ہے جوانھیں تمام موبائل نیٹ ورکس پر 1200 منٹ اور1500 ایس ایم ایس کے ساتھ 1500 ایم بی ڈیٹا فراہم کرے گا۔ ٹیلی نارکی جانب سے اعلی معیارکی ان خدمات کی شاندار پیشکش سے لطف اندوزہونے کیلئے پوسٹ پیڈکسٹمرزکو صرف 1000 روپے کا لائن رینٹ ادا کرنا پڑے گا۔ پاکستان اور افغانستان کیلئے سام سنگ موبائلز کے سربراہ فرید اللہ جان نے اس باہمی تعاون کی پیشکش پر اپنے مسرت اوراس کی کامیابی کیلئے امیدکا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سام سنگ گلیکسی موبائلزکے صارفین اپنے پسندیدہ گلیکسی ڈیوائسزمیں سے دلچسپ خصوصیات اور طاقتورایپس سے پوری طرح لطف اندوزہو رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ سام سنگ نے اپنے گلیکسی صارفین کے تجربہ کو اس سستے اورسنسی خیز پیکج کے اعلی معیاری خدمات اور ٹیلی نارکی طرح کے ایک حقیقی عالمی برانڈ کے 3G نیٹ ورک کی حمایت سے مزید پرکشش بنا دیا ہے۔

مزید : کامرس