آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پہلی مرتبہ خواتین امپائرزکا تقرر

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پہلی مرتبہ خواتین امپائرزکا تقرر
 آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پہلی مرتبہ خواتین امپائرزکا تقرر

  

دبئی (ویب ڈیسک)آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے امپائرز اور میچ ریفریز کا اعلان کردیا۔ پاکستان کے علیم ڈار اور ایان گولڈ میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ جواگل سری ناتھ میچ ریفری ہوں گے۔ مقرر کردہ امپائرز میں پہلی مرتبہ دو خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں نیوزی لینڈ کی کیتھلین کراس اور آسٹریلیا کی کلیری پولاسک شامل ہیں۔میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون، کرس براڈ، جیف کروو، رنجن مدوگالے ، اینڈی پائیکرافٹ، رچی رچرڈسن اور جواگل سری ناتھ شامل ہیں۔ امپائرز میں انیل چوہدری، یوآن کلوئٹ، کیتھلین کراس، علیم ڈار، کمار دھرما سینا، مرائس ایراسمس، سائمن فرائی، کرس گیفنی، مائیکل گف، ایان گولڈ، رچرڈ النگورتھ، رچرڈ کیٹل برو، ونیت کلکرنی، نائجل لانگ، رنمور مارٹینز، سی کے نندان، شمس الدین ،بروس اوکسنفورڈ، کلیری پولاسک، پال رائفل، روی سندرم، راڈ ٹکر اور جوئیل ولسن شامل ہیں۔ کیتھلین کراس 16 مارچ کو چنئی میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں امپائرنگ کر کے نئی تاریخ رقم کریں گی۔ اس میچ میں ان کا ساتھ انیل چوہدری دیں گے۔آسٹریلیا کی کلیری پولاسک 18 مارچ کو نیوزی لینڈ اور آئر لینڈ کے درمیان میچ میں امپائرنگ کریں گی اور اس میچ میں ان کا ساتھ ونیت کلکرنی دیں گے۔

مزید :

ورلڈ T20 -