8تا 14فروری کی ریٹنگ جاری ،پاکستان سپر لیگ نے تمام ’برج‘ الٹا کر رکھ دیئے
روزنامہ پاکستان آپ کو مختلف نیوز چینلز کے پروگرامز کی ریٹنگ کے بارے میں آگاہ کرتاآیاہے کہ کون سا پروگرام ہفتے میں سب سے زیادہ مقبول رہا اور آپ کو اندر کی کہانی کے بارے میں بتاتا رہاہے ۔لیکن اس بار چونکہ پاکستان سپر لیگ جاری رہی جو کہ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنی رہی جس میں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں نے بھر پور انداز میں کھیل پیش کیا اور پی ایس ایل کو کامیاب بنایا ۔اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے آج اس ریٹنگ میں پاکستان کے دو سپورٹس چینل کا موازنہ بھی شامل کیاہے جس میں یہ بات واضح ہو گئی کہ پی ایس ایل نے تمام ٹی وی چینلز کے پروگرام کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بازی مار لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ پاکستان کی جانب سے تیسری مرتبہ یہ ریٹنگ جار ی کی جارہی ہے، نیچے دیئے گئے گراف میں بآسانی سمجھا جاسکتاہے کہ ہفتے کے آخری دنوں اور باقی دنوں میں مقررہ وقت پر کس ٹی وی چینل کا کونسا پروگرام سب سے زیادہ دیکھا گیا اور کس کی ریٹنگ کم رہی۔یہ ریٹنگ8تا14فروری 2016تک ہونے والے پروگرامز کی ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی جانب سے شائع کی گئی ریٹنگ پاکستان کی واحد میڈیا ریٹنگ ایجنسی Kantar Media (Media Logic )کی طرف سے فراہم کیے گئے مواد پر مبنی ہے۔پاکستان کی واحد میڈیا ریٹنگ ایجنسی(Kantar Media ( (Media Logicیہ سہولت فراہم کرتی ہے کہ مقررہ وقت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا پروگرام کونسا اور کس چینل کا ہے۔کنٹار میڈیا مخصوص مشینیں ملک بھر میں مختلف گھروں کے ٹیلی ویڑن میں لگاتاہے جس کے ذریعے معلومات اکھٹی کی جاتی ہیں اور اسے انتہائی خفیہ رکھا جاتاہے،اس کے بارے میں صرف کمپنی کو معلوم ہوتا ہے۔یہ ریٹنگ ٹی وی چینلز کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں کیونکہ اس کے ذریعے ٹی وی چینلز کو اشتہارات ملتے ہیں جوکہ کسی بھی ٹی وی چینل کا ذریعہ آمدن ہو تاہے۔
وہ پروگرام جو پیرتا جمعرات نشرکیے جاتے ہیں
وقت 7pmتا 8pm
پیر تا جمعرات 7سے 8بجے تک لگنے والے پروگرامز میں دنیا نیوز کے پروگرام ’نقطہ نظر‘نے تمام پروگرامز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بازی ماری اور عوام میں انتہائی مقبول رہا۔
وقت8pmتا 9pm
پیر تا جمعرات اس وقت لگنے والے پروگرامز میں جیونیوز کا ’کیپٹل ٹاک ‘سر فہرست رہا جبکہ سما نیوز کا ’ندیم ملک لائیو‘دوسرے نمبر پر رہا۔
وقت9pmتا 10pm
پیر تاجمعرات اس وقت لگنے والے پروگرامز میں دو پاکستانی سپورٹس چینلز جیو سوپر اور پی ٹی وی سپورٹس کا موازنا کیا گیا ،اور اوپر دیئے گئے گراف میں واضح دیکھا جاسکتاہے کہ پاکستان سپر لیگ عوام میں انتہائی مقبول رہی اور شائقین نے تمام پروگرامز کو پس پشت ڈالتے ہوئے پی ٹی وی سپورٹس پر لیگ دیکھنے کو تر جیح دی جبکہ دوسرے نمبر پر جیو نیوز کا پروگرام کیپٹل ٹاک رہا اور تیسرے نمبر پر جیو سوپر پر عوام میں پاکستان سپر لیگ مقبول رہی ۔
وقت10pmتا11pm
پیر تا جمعرات اس وقت میں بھی پاکستان سپرلیگ نے دھوم مچا دی اور پی ٹی وی سپورٹس نے بڑے مارجن سے ایک بار پھر بازی ماری ۔
وقت11pmتا12am
پیر تاجمعرات 11سے 12بجے بھی عوام نے پاکستان سپر لیگ کے میچز کو دیکھا جس سے ثابت ہو گیا کہ پی ایس ایل عوام میں انتہائی مقبول رہی اور عوام کی توجہ کا مرکز رہی ۔
وہ پروگرام جوکہ ہفتے کے آخری دنوں جمعہ تا اتوار کو نشر کیے جاتے ہیں
وقت 7pmتا 8pm
ہفتے کے آخری دنوں میں اس وقت میں صارفین نے سماءنیوز پر کرائم شوز دیکھنے کو ترجیح دی اور سماءنیو ز نے واضح برتری حاصل کی ۔
وقت8pmتا 9pm
ہفتے کے آخری دنوں میں اس وقت تمام ٹی وی چینلز کے پروگرام مقبول رہے لیکن صارفین کی زیادہ تعداد نے سماءنیوز پر پروگرام کو ترجیح دی جس کے باعث سماءایک بار پھر سرفہرست رہا۔
وقت9pmتا 10pm
ہفتے کے آخری دنوں میں اس وقت خصوصی طور پر چینلز کی جانب سے خبریں نشر کی جاتیں ہیں لیکن شائقین کرکٹ نے ایک بار پھر پی ٹی وی سپورٹس پر پاکستان سپرلیگ کو دیکھنے ترجیح دی اور پی ٹی وی سپورٹس نے واضح برتری حاصل کی ۔
وقت10pmتا11pm
ہفتے کے آخری دنوں میں اس وقت بھی پی ٹی و ی سپورٹس نے بازی ماری ،شائقین کرکٹ پی ایس ایل سے لطف اندوز ہو تے رہے جبکہ کوئی دیگر چینل کا پروگرام زیادہ ریٹنگ نہیں حاصل کر سکا۔
وقت11pmتا12am
ایک بار پھر پی ایس ایل ہر طرف مقبول رہی جس سے ثابت ہو گیا کہ پی ایس ایل نے پاکستانیوں کو کرکٹ کے جنون میں مبتلا کر دیا ۔