’رانگ نمبر پر ہماری بات شروع ہوئی جو پیار میں بدل گئی،پھر اس نے مجھے گھر پر بلایا، جہاں اسے دیکھتے ہی میں نے۔۔۔‘ 82 سالہ خاتون اور 28 سالہ نوجوان کی شادی، محبت کی ایسی داستان سنادی کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

جکارتہ (نیوز ڈیسک) انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ مکینک سفیان لوحوڈانڈل تنہائی کی زندگی گزاررہا تھا، لہٰذا ایک روز جب اسے کسی نامعلوم خاتون کی رانگ کال موصول ہوئی تو اس نے سوچا کہ چند باتیں کرلینے میں کیا حرج ہے۔ کال کرنے والی خاتون کا نام مارتھا اور عمر 82 سال تھی، اور بڑی بی نے محض دل لگی کے لئے رانگ نمبر ڈائل کیا تھا۔ سفیان سے بات کرکے اسے بھی اچھا محسوس ہوا اور یوں دونوں کی گفتگو کا سلسلہ چل نکلا۔
ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق ڈانڈل نے بتایا کہ اگلے ایک سال کے دوران ان کے درمیان بات چیت جاری رہی اور پھر پتہ ہی نہ چلا کہ کب وہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ ایک سال تک ان کا تعلق موبائل فون کے ذریعے ہی استوار رہا، جس کے بعد وہ پہلی بار مارتھا کی دعوت پر اس سے ملنے کے لئے اس کے گھر گیا۔
76 سالہ دولہا کو نئی نویلی دلہن نے ایسی بات کہہ دی کہ طیش میں آکر اُسے گولی مار ڈالی
ڈانڈل کا کہنا تھا کہ وہ یہ اعتراف کرے گا کہ جب اسے پہلی بار پتہ چلا کہ جس خاتون سے وہ موبائل فون پر محبت کی پینگیں بڑھارہا تھا وہ 82 سال کی تھی تو اسے شدید جھٹکا لگا۔ وہ کہتے ہیں کہ پہلی ملاقات کے دوران ان پر کچھ پریشانی ضرور طاری تھی لیکن مارتھا سے ملنے کے بعد یہ بھی دور ہوگئی اور اگلی چند ملاقاتوں کے بعد انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ وہ شادی کریں گے اور ساری عمر اکٹھی گزاریں گے۔ اب وہ اپنے اس فیصلے کو حقیقت میں بدل چکے ہیں اور میاں بیوی کے طور پر اکٹھے رہ رہے ہیں۔ مارتھا نے بتایا کہ ان کے خاوند کی 10 سال قبل وفات ہوگئی جس کے بعد وہ بہت تنہائی محسوس کررہی تھیں۔ ان کے دو بیٹے بیرون ملک کام کرتے ہیں اور وہ اب اپنے بیٹوں سے بھی چھوٹی عمر کے خاوند کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزاررہی ہیں۔