بھارتی جارحیت کے باوجود عوام نے گھر نہیں چھوڑے،بھارت ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتا:وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر

26 فروری 2017 (00:04)

نیلم(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدرنے کہاہے کہ ایل او سی پر جاری بھارتی جارحیت کے باوجود عوام نے اپنے گھر بار نہیں چھوڑےبلکہ ڈٹ کر بیٹھے رہے ،بھارت اپنی بزدلانہ کارروائیوں  سے  ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔

مناواں میں 100بستر وں پر مشتمل جدید ہسپتال کی تعمیر تیزی سے جاری ،طبی سہولیات اورخدمات کی فراہمی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہوگا:شہبازشریف

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر   فاروق حیدرکا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم آزادکشمیرمیں تعمیروترقی اورعوام کی خوشحالی کےلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں کیونکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی 4 لاکھ آبادی ایل او سی پر رہتی ہے جن کی جان ومال کی حفاظت کیلئے لائن آف کنٹرول پر بنکرز زیر تعمیر ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں اٹھنے والی تحریک آزادی سے خوفزدہ ہوکر جارحیت کررہا ہے اور لائن آف کنٹرول پرموجود کشمیریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔

مزیدخبریں