ہنگو کے مرکزی بس اڈے پر بم نصب کرنے والے 5 مشتبہ افراد گرفتار

ہنگو کے مرکزی بس اڈے پر بم نصب کرنے والے 5 مشتبہ افراد گرفتار
ہنگو کے مرکزی بس اڈے پر بم نصب کرنے والے 5 مشتبہ افراد گرفتار

  

ہنگو (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی بس اڈے پر 2 بم ناکارہ بنانے کے چند ہی گھنٹوں بعد سیکیورٹی اداروں نے یہ بم نصب کرنے والے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ضلع ہنگو کے علاقے تل میں واقع بس اڈے کے مرکزی دروا زے پر ٹائم بم نصب کرنے کی اطلاع ملی تھی جس پر اس علاقے کا گھیراﺅ کر کے بم برآمد کئے گئے اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے انہیں ناکارہ بنا دیا۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

ڈی پی او کے مطابق بم ناکارہ بنانے کے بعد خیبرپختونخواہ کے 4 ضلعوں کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 205 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جن میں بم نصب کرنے والے 5 مشبہ افراد بھی شامل ہیں۔

مزید : ہنگو /اہم خبریں