30 ہزار سولرٹیوب ویلز کیلئے کسانوں کو بلا سود قرض دینے کا فیصلہ

30 ہزار سولرٹیوب ویلز کیلئے کسانوں کو بلا سود قرض دینے کا فیصلہ
30 ہزار سولرٹیوب ویلز کیلئے کسانوں کو بلا سود قرض دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں30ہزارسولر(شمسی توانائی)ٹیوب ویلزلگانے کیلئے کسانوں کو بلاسودقرضے دینے کافیصلہ کیا ہے جس کا مقصد کاشتکاروں کو پانی سمیت درپیش دیگر مسائل سے نجات دلاناہے ۔

روزنامہ دنیا کے مطابق منصوبے کے تحت کاشتکاروں کو قرضے کی رقم 12سال کی آسان اقساط میں واپس کرنی ہوگی، یہ منصوبہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے شعبہ واٹر مینجمنٹ کی زیر نگرانی چلایا جائے گا،منصوبے کا مقصد ملک میں کاشتکاری کے لئے متبادل ذرائع سے سستی توانائی فراہم کرنا ہے تاکہ کاشتکاروں کی فصلوں کی پیداواری لاگت کو کم کرکے ان کی پیدوار کی قیمت کو بین الاقوامی قیمتوں کے برابر لایاجاسکے ،شمسی توانائی پر چلنے والے ٹیوب ویلز ان علاقوں میں لگائے جائیں گے جہاں زیر زمین پانی کی سطح 100فٹ ہے اس سے زیادہ پانی کی گہرائی والے علاقوں میں سولر ٹیوب ویلز نہیں لگائے جائیں گے ،شمسی توانائی کے ٹیوب ویلز سے کاشتکاروں کو آبپاشی کے لئے مفت بجلی فراہم ہوسکے گی اور بلا سودقرضے کی ادائیگی کی وجہ سے ان پر معاشی بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔ اخباری ذرائع کے مطابق پی اے آر سی زیر زمین پانی کی سطح کا جائزہ لینے سے لے کر ٹیوب ویلز لگانے تک کے عمل میں کنسلٹنسی فراہم کرے گی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں