ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
حمل
26فروری منگل۔ اندھیرے کے بعد کچھ اجالا محسوس کریں گے۔ آپ اپنی سوچ کو مثبت انداز دے کر شریک کار کے ساتھ معاملات طے کرتے وقت الجھنے کی کوشش نہ کریں۔
ثور
26فروری منگل۔ عزیز رشتہ داروں کے نیک کاموں میں شرکت سے خوشی ملے گی۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ سیاسی و سماجی کاموں میں مصروفیت بڑھے گی۔
جوزا
26فروری منگل۔ رواں کاروبار میں قریبی دوست مزید سرمایہ کاری کرے گا جس کی وجہ سے کاروباری پریشانیاں کم ہو سکیں گی۔ مقامی اور ضروری کام پہلے کر لیں کامیابی کا قوی امکان ہے۔
سرطان
26فروری منگل۔ زندگی میں بڑی تبدیلی اور ترقی ہو رہی ہے۔ مادی زندگی کو چھوڑ کر روحانی تسکین کے لئے بھی کام کریں۔ قلبی سکون حاصل ہوگا۔
اسد
26فروری منگل۔ ایسے لوگوں سے آپ کی ملاقات ہوگی جو آپ کی زندہ دلی‘ جدت طبع اور تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔بحث و تکرار سے دل دکھی ہو سکتا ہے۔
سنبلہ
26فروری منگل۔ اچانک مالی فوائد حاصل ہونگے۔ دفتری امور میں افسران بالا کا تعاون حاصل ہوگا۔بے جا گھریلو اخراجات پریشانی کا باعث بنیں گے۔
میزان
26فروری منگل۔ اہم فیصلے کرنے سے پہلے پسندیدہ افراد سے مشورہ کر لیں۔ کسی دوست سے فون پر بات ہو سکے گی۔کامیابی کے حالات پیدا ہونگے۔
عقرب
26فروری منگل۔ آپ کے اندازِ فکر اور رد عمل میںتیزی آجائے گی۔ متوقع تبدیلیوں کو مناسب طریقہ سے انجام دیں۔بچوں کی نئی معلومات پر حیرت ہوگی۔
قوس
26فروری منگل۔ بچھڑے ہوئے دوست سے اچانک ملاقات ہو سکتی ہے ۔ ملازمین کی ضروریات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ مصنوعات کی تشہیر کے لئے دن بہتر ہے۔
جدی
26فروری منگل۔ قیمتی چیز کے چوری یا گم ہو جانے کا خدشہ ہے کسی دیرینہ مرض سے نجات حاصل ہوگی۔ بیرون ملک سفر میں درپیش رکاوٹیں دور ہو سکیں گی۔
دلو
26فروری منگل۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔نامکمل کام بخوبی انجام کو پہنچے گا۔ خواہشات کی تکمیل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔
حوت
26فروری منگل۔ صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔ گھر کی سجاوٹ کر سکیں گے۔ شریک حیات کا تعاون حاصل ہوگا۔ مقاصد میں کامیابی ہوگی۔