حکومت کے پاس نواز شریف کی ضمانت منسوخی کا اختیار نہیں ہے:مصدق ملک
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس نواز شریف کی ضمانت منسوخی کا اختیار نہیں ہے،حکومت کے پاس ای سی ایل میں نام ڈالنے یا نکالنے کا اختیار ہے، حکومت کے پاس ضمانت کی منسوخی کا اختیار نہیں ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ پنجاب کابینہ کی ضمانت منسوخی سے متعلق سفارشات عدالت میں جائیں گی، پنجاب حکومت نے اپنے ہی فیصلے کو چیلنج کیا اور یوٹرن لیا ہے، نواز شریف کو مختلف نوعیت کی بیماریاں لاحق ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو دل، شریانوں کی تکلیف، کڈنی اور شوگر کا مرض لاحق ہے۔