انسداد ڈینگی مہم،ضلعی افسران کے یونین کونسلوں کے دورے

انسداد ڈینگی مہم،ضلعی افسران کے یونین کونسلوں کے دورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 09 راوی روڈ اور یو سی 115 وحدت کالونی،اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے یو سی 148 کا دورہ کیا اوراسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے یو سی 51 کا دورہ کیا۔افسران نے ڈینگی ورکرز کی حاضری، کارکردگی، سروئلنس اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔۔