دربار بی بی پاکدامن کی اپ گریڈیشن کے لئے اہم اجلاس

دربار بی بی پاکدامن کی اپ گریڈیشن کے لئے اہم اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)اوقاف آرگنائزیشن کے زیر تحویل دربار حضرت بی بی پاکدامن ؒ لاہور کی اپ گریڈیشن کے سلسلہ میں جسٹس (ر) علی اکبر قریشی چیئر مین جوڈیشل کمیشن کی سربراہی میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹیڈیز اپر مال سکیم لاہور میں اجلاس، گلزار حسین شاہ سیکرٹری اوقاف پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب،نمائندہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، محمد طارق قریشی ایڈیشنل کمشنر لاہور، نیئر علی داد آرکیٹیکٹ، سید حسن رضا آرکیٹیکٹ، چیف انجینئر سینٹرل زون محکمہ C&W،جاوید اے ڈوگر ڈی آئی جی لیگل آفیئرپنجاب، حامد مسعود ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف پنجاب،ڈاکٹرعبدالغفور ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ اوقاف پنجاب، سہیل اختر ڈی آئی جی آپریشن پنجاب،حامد محمود ملہی ایڈیشنل سیکرٹری (پی اینڈ ٹی) ایس اینڈ جی اے ڈی اور ڈاکٹر عاصمہ ممدوٹ (پٹیشنر) نے شرکت کی۔اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ لاہور کی ہدایات کی روشنی میں دربار حضرت بی بی پاکدامنؒ کی اپ گریڈیشن اور تعمیر ومرمت کے امور کا جائزہ لیا گیا۔