دی پنجاب سکول کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
لاہور(سٹی رپورٹر) پی آر او دی پنجاب سکول کے مطابق دی پنجاب سکول نے اپنے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ دی پنجاب سکول کی تمام برانچز کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ طلبہ و طالبات نے ہر سال کی طرح اس سال بھی سالانہ امتحانات میں اعلی کارکردگی حاصل کی۔ طلبا کی نسبت طالبات کی کارکردگی کا تناسب زیادہ بہتر رہا۔پی آر او دی پنجاب سکول اسد قریشی کے مطابق دی پنجاب سکول نے نرسری سے لے کر میٹرک کی تمام جماعتوں کے نتائج کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پوزیشن ہولڈر ز، اساتذہ کرام اور والدین نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ ہماری کا میابی صرف اساتذہ کرام کی بھرپور محنت اور والدین کی دعاوں کا نتحبہ ہیں۔ طلبہ و طالبات نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔