اقرء مدینہ الطفال ہائی سکول کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات
لاہور (سٹی رپورٹر)سالانہ تقریب دستار فضیلت اعلان نتائج و تقسیم انعامات اقرا ء مدینہ الطفال ہائی سکول اقرا ایجوکیشنل بورڈ آف پاکستان کے زیر اہتمام مقامی ہا ل میں ہوئی جس میں شبیر مقبول جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران چونگی قینچی لیاقت آباد بورڈ، علامہ طاہر تبسم،محمد فیض الرسول مرتضائی،قاری نصیر،مفتی انوار الرسول، ارشد بشیر نقشبندی نے کامیاب طلبا میں انعامات تقسیم کئے اور قرآن پاک حفظ کرنے والے طلبا کی دستاربندی کی۔ اس موقع پر شبیر مقبول نے کہا کہ مسلمانوں کی قوم تعلیم کے میدان میں سب سے پیچھے نظر آتی ہے۔ یہی وجہ ہے آج مسلمانوں میں کوئی قائد نظر نہیں آتا۔آج ہم جس مقدس کتاب کی نسبت سے یہاں جمع ہیں وہ بنی نوع انسان کے لئے رحمت وہدائت ہے۔ ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ آنے والی نسل کو دین دار بنائیں۔
اساتذہ اکرام طلبا حضرات کو میری طرف سے بہت مبارک ہو۔